حماد اظہر کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو کل ریکارڈ سمت طلب کرلیا

5 Jan, 2024 | 10:35 AM

ملک اشرف: الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے پی پی آئی کے رہنماء حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ریکارڈ سمت طلب کرلیا۔

جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے میاں اظہر کی اپیل پر سماعت کی ، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اپیل کندہ کے بیٹے کے انتخابات میں حصہ لینے کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے گئے ، حماد اظہر کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو سکروٹنی کے لیے پیش نہیں ہونے دیا گیا ۔ ریٹرننگ افسر نے تجویز اور تائید کندہ کے پیش نہ ہونے پرحماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ، الیکشن اپیل میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ار اوکا فیصلہ کالعدم قرار دے  اور مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل حماد اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

مزیدخبریں