سردی کی جما دینے والی لہر ، سال کا سرد ترین دن ریکارڈ

5 Jan, 2024 | 10:12 AM

فاطمہ عارف: جنوری کی جما دینے والی سردی کی لہر ،  لاہور میں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ ، درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، خشک سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، شہر میں کہیں فوگ تو کہیں سموگ بھی برقرار ہے جبکہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں 188 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر  آگیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سال کا سرد ترین دن درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنوری کی جما دینے والی سردی خوب راج دیکھانے لگی ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج بھی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا  جبکہ خشک سردی سے موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب لاہور شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا  جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر ہے،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 188 ریکارڈ کی گئی،یو ایس کونسلیٹ 334,فیز8-ڈی ایچ اے 247،کینٹ پولو گراؤنڈ224 , ایچیسن کالج 220, شاہراہ قائداعظم 197 ,فدا حسین ہاؤس 183 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ  ہوا ہے۔

مزیدخبریں