افسران کی سیلاب متاثرین کے نام پر شاہ خرچیاں

5 Jan, 2023 | 06:09 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)افسران کی سیلاب متاثرین کے نام پر شاہ خرچیاں، پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ دو اضلاع کا جوائنٹ سروے صوبائی خزانے کو 41 کروڑ روپے میں پڑا۔

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ دو اضلاع کا جوائنٹ سروے صوبائی خزانے کو 41 کروڑ روپے میں پڑا،جنوبی پنجاب میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا گیا، اور رپورٹ مرتب کی گئی، اس جائزے اور رپورٹ کے لیےراجن پور اور ڈی جی خان کی انتظامیہ نے صرف سروے کی مد میں 41 کروڑ روپےکےاخراجات کیے۔

سٹی فورٹی ٹو کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق راجن پور انتظامیہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں 34 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ دیا۔ اور ڈی جی خان نے جوائنٹ سروے کے نام پر 7 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا۔دستاویزات کے مطابق دونوں اضلاع نے حکومت پنجاب سے جوائنٹ سروے کے نام پر 41 کروڑ روپے کے فنڈ مانگے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے حکام کےمطابق راجن پور میں جوائنٹ سروے کے حوالے سےتخمینے پر جواب طلب کیاگیاہے۔اخراجات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔تحقیقات کے بعد ہی فنڈ جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں