مرغی کی قیمت آسمان پر، وفاقی وزیر نے عوام کو انوکھا مشورہ دیدیا

5 Jan, 2023 | 01:34 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے عوام کو مرغی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طارق بشیر چیمہ نے مرغی کی بڑھتی قیمتوں کا دفاع انوکھے انداز میں کیا اور عوام کو مرغی چھوڑنے کا مشورہ دیا. انہوں نے کہا کہ مرغی کی فیڈ مضر صحت ہے لہٰذا عوام اسے کھانا چھوڑ دیں کیونکہ جی ایم او سویابین زہریلی بیماری اور کینسر ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی مرغی کا گوشت نہیں کھاتے اس لیے عوام مرغی کھانا چھوڑ دیں، جی ایم او سویابین کا پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  2015 سے پہلے جی ایم او سویابین پولٹری فیڈ میں شامل نہیں تھی، اس کے بعد پولٹری مافیا نے چکرچلا کر مقامی سویا بین پر ٹیکسز لگوادیے جس سے امپورٹڈ سویابین سستی اور مقامی سویابین مہنگی ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور کراچی لاہور سمیت دیگر شہروں میں مرغی کا گوشت 600 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔

 

مزیدخبریں