ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ ولادت پر جاری کیے گئے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو 43 سال قبل عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 4, 2023
آصف علی زرداری
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے مزار پر کروڑوں لوگ اپنے عقیدے کے مطابق دعاؤں کے تحفے ان کے نام کرتے ہیں، قاتلوں اور قتل کی سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے 3 سال کی مختصر مدت میں عوامی شعور کی ایسی شمع روشن کی جس کی وجہ سے عوام کا استحصال کرنے والے طبقات کے قلعے زمین بوس ہو گئے۔
سابق صدر کا مزید کہنا ہے کہ بھٹو شہید نے 5 سال میں ایک نئے پاکستان کی تعمیر کی، ایٹمی صلاحیت کے لیے طاقتور قوتوں سے ٹکر لی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بے مثال ترقی کی منزلیں طے کرنے لگا تو اقتدار کے لالچی ٹولے نے انتہائی حقیر مقاصد کی خاطر اپنے ملک پر قبضہ کر لیا۔