ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو باغبانپورہ ڈویژن میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

LESCO
کیپشن: LESCO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو باغبانپورہ ڈویژن میں پینشن اور دیگر فنڈز کی جعلی دستاویزات بنا کر لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، کمپنی نے ملوث نائب قاصد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا.

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے پر نائب قاصد اسماء عدیل کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، ابتدائی تحقیقات میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسما عدیل نے دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر لاکھوں روپے وصول کیے۔ دستاویزات کے مطابق اسماء عدیل کےخاوند دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے، لیکن انتقال کے بعد اسماء عدیل نے شادی نہ کرنے کا جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروایا، نادرا ریکارڈ کے مطابق اسماء اپنے دیور عدیل سے دوسری شادی کر چکی ہیں۔

دوسری شادی کی نشاندہی ہونے پر نائب قاصد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر لاکھوں روپے وصول کرنے پہ جواب بھی طلب کر لیا گیا ہے۔