نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کلین چٹ دیدی

5 Jan, 2023 | 12:36 PM

(جمال الدین جمالی) نیب لاہور نے شراب لائسنس اجرا کیس میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کلین چٹ دیدی، احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی،  سابق وزیراعلیٰ کہتے ہیں اللہ کی خاص مہربانی ہے،کوئی ناجائز کام نہیں کیا۔ 

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس کی سماعت کی, عثمان بزدارعبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں حاضرہوئے, نیب کےوکیل اورتفتیشی نےبتایاکہ نیب لاہور نےشراب لائسنس اجراء کےحوالےسےانکوائری بند کرنے کی سفارش نیب ہیڈ آفس کوبھجوادی ہے،گرفتاری مطلوب نہیں جس کے بعد وکیل نے درخواست ضمانت واپس لینے کی اجازت مانگی.احتساب عدالت نےدرخواست نمٹا دی۔

سابق وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاپہلے بھی کہاتھا کہ عدالتوں سےانصاف ملے گا،کیونکہ کوئی غلط کام نہیں کیا. عثمان بزدار سے رپورٹر نے سوال کیا کہ عمران خان کےعلاوہ سب آپ پرکرپشن،نااہلی کاالزام لگاتے ہیں،کیا کہیں گےتوانہوں نےکہا ایک شعراُن لوگوں کی نذر کرتا ہوں۔

عثمان بزدارکا کہناہےاللہ نےسرخرو کیا،آگے بھی کرےگا، اس سوال پرکہ نیب میں کس کی ایماپرانکوائری شروع کی گئی توانہوں نےکہااُنکےبہت سارےدوست ہیں کسی کانام نہیں لیناچاہتا۔

نیب نےہوٹل کوشراب کالائسنس جاری کرنےپرعثمان بزدارکیخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کےالزام میں چھان بین شروع کی تھی۔ عثمان بزدارنےضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کررکھا تھا۔

 

مزیدخبریں