پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں:فواد چوہدری

5 Jan, 2023 | 12:24 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک؛ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ مارچ اپریل میں انتخابی شیڈول ملتا ہوا نظر آ رہا ہے، امید ہے پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔

مزیدخبریں