نیوزی لینڈ کا ون ڈے سکواڈ کراچی پہنچ گیا

5 Jan, 2023 | 12:16 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی دبئی کے راستے امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں، ان کا کراچی ائیر پورٹ پر حکام نے استقبال کیا۔ کیوی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل پہنچایا گیا۔
نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز 9 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔



مزیدخبریں