لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ دلانے کے مشن امپاسیبل کے لیے عمران خان نے پھر میٹنگ بلالی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا فالو اپ اجلاس آج زمان پارک میں ہوگا جس میں پنجاب کی سینئرلیڈر شپ عمران خان کو اعتماد کے ووٹ کی تیاریوں کے بارے میں اعتماد میں لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اور سید عباس علمدار بھی شریک ہوں گے۔پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس منگل کے روز بھی ہوا تھا جس میں عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ کو 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینے کا ٹاسک دیا تھا۔