ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکاراؤں کی کردار کشی , مریم اورنگزیب کا ردعمل آ گیا

 اداکاراؤں کی کردار کشی , مریم اورنگزیب کا ردعمل آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کی فکر اور باقی خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلاف رائے کرنے والوں کو گالیاں دینا، ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا، گھروں پر حملے کرنا "گھریلو تربیت" کی علامات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں، بیمار ذہن ہی ان پر حملے کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عورتوں کی محنت، جدوجہد اور صلاحیتوں کا اعتراف اور احترام کرنے کے بجائے گند اچھالنا شرم ناک ہے، ایسی بے ہودگی خواتین کی کامیابیوں کا سفر نہیں روک سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

Ansa Awais

Content Writer