دو کار بم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

5 Jan, 2023 | 10:16 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کے شہر مہاس میں دو کار بم دھماکوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 35 افراد ہلاک  جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاس پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے جبکہ ہلاک شدگان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس چیف کے  مطابق  ایک کار بم دھماکہ ان کے گھر کے باہر انہیں نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ وفاقی قانون ساز اسمبلی کے رکن کے گھر کے باہر کیا گیا۔

منہاس کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ مرکزی صومالیہ کے شہر مہاس میں ہونے والے دھماکے القائدہ سے منسلک دہشتگرد گروہ الشباب کی جانب سے کیے گئے ہیں۔

 

مزیدخبریں