(جنید ریاض)سرما کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ جمعہ 7 جنوری کو سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔ تاہم ایک دن بعد طلبہ ہفتہ اتوار اور پیر کی چھٹیاں کریں گے۔ ہفتے میں تین دن چھٹیوں کی پالیسی کا سلسلہ 15 جنوری تک چلے گا۔
کورونا کے کیسز بڑھنے پر سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی تجویز زیر غور تھی۔ تاہم سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید نے غیریقینی صورتحال ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جا رہی اور تمام سکول شیڈول کے مطابق اپنی مقررہ تاریخ پر کھلیں گے۔
حکومت نے 6 جنوری تک سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کو سکول کھلیں گےاور اس کے بعد طلبہ ہفتہ اتوار اور پیر کو دوبارہ تین دن چھٹیاں کریں گے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے مطابق ہفتے میں تین دن چھٹی کی پالیسی 15 جنوری تک جاری رہے گی۔سکولوں میں چھٹیوں میں توسیع کی کوئی ضرورت نہیں۔