ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پی ایم ایس کا امتحان دینے والے امیداواران کو دو سال کی عمر میں رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
کیبنٹ کمیٹی برائے قانون سازی نے پی ایم ایس کا امتحان دینے والوں کو عمر میں ایک سال کی رعایت کی سفارش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ سمری واپس کر دی اور ہدایت کی تھی کہ اس کی مدت 2 سال کی جائے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پی ایم ایس کا امتحان دینے والے امیداواران کو دو سال کی عمر میں رعایت دی جائے گی۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ 2 سالوں میں کورونا کی وجہ سے نوجوانوں کو بھی غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی بنا پر ہم نے PMS امتحانات اور دیگر اعلان کردہ ملازمتوں کےلیے عمر کی حد میں 2 سال کی رعایت دینےکا فیصلہ کیا ہے۔