(محمدساجد)پولیس کا سائرن سن کر عام طورپر شہری خوفزدہ ہوسکتے ہیں یا رستہ خالی کرسکتے ہیں لیکن ایک انوکھا سین نظر آیا اس وقت جب ایک بظاہر معمر شہری نے پولیس گاڑی کے سائرن پر ٹھمکے لگانے شروع کردئیے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔
پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی لوگ کام کاج چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں اور چہ مگوئیاں کرنے لگتے ہیں،پولیس موبائل سائرن کو سنتے سبھی کے ذہنوں میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں اور وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا، اس انوکھے منظر میں ایک بزرگ کو پولیس گاڑی کے سائرن پرٹھمکے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی پولیس گاڑی اور اس میں بیٹھے اہلکاربھی بظاہر بابا جی کے رقص اور ڈانس اسٹیپ سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔معمر شخص نے اپنی مرضی سے کچھ دیرسائرن کی آواز پر پرفارم کیا اور بلا کسی ڈر کےناچتا رہا بالآخر راہگیروں نے اس سے پولیس گاڑی کا رستہ چھوڑنے کی درخواست کی جس پر اس نے سڑک خالی کی اور ٹریفک کا درہم برہم نظام بحال ہوا۔
View this post on Instagram