ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے اسٹاف کی مراعات اور تنخواہوں کی تفصیلات قائمہ کمیٹی میں پیش کر دی گئیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کے نواب شیر کی زیر صدارت ہوا جس میں پی سی بی کے اسٹاف کی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات کے مطابق فزیوتھراپی کے کلچر کی تنخواہ 21 لاکھ 15 ہزار 910 روپے ،ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی تنخواہ 13 لاکھ 59 ہزار 651 روپے جب کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس محمد ندیم خان کی تنخواہ 13 لاکھ 15 ہزار روپے ہے۔
ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کی تنخواہ 12 لاکھ 77 ہزار 711 روپے، سلمان نصیر چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تنخواہ 12 لاکھ 45 ہزار روپے، جاوید مرتضیٰ چیف فنانشل آفیسر 12 لاکھ 40 ہزار 417 روپے اور چیف میڈیکل آفیسر نجیب اللہ سومرو 12 لاکھ 15 ہزار روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔چیئر مین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم کی تنخواہ 10 لاکھ روپے، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سرینا آ غا کی تنخواہ 8 لاکھ 65 ہزار روپے جب کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشن ذاکر خان کی تنخواہ 8 لاکھ 44 ہزار 708 روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سکیورٹی آصف محمود کی تنخوا 6 لاکھ 50 ہزار روپے، ایس جی آپریشنز لوجسٹکس اسد مصطفیٰ کی تنخواہ 6 لاکھ 13 ہزار 345 روپے جب کہ ایس جی ایم فنانس عتیق رشید کی تنخواہ 6 لاکھ روپے ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عبدالصبور، انور سلیم کاسی، بابر خان، نجیب صادق اور عبداللہ خرم نیازی کی تنخواہ 5 لاکھ روپے ہے۔