ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علی محمد خان پارٹی کارکنان سے کہہ رہے ہیں کہ شکایت ملی تھی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس پر وزیر خزانہ کو ٹیکس نہ لگانے کی درخواست دی تھی۔
وفاقی وزیر علی محمد خان صاحب کہتے ہیں کہ انہوں کباڑی کپڑے فروخت کرنے والوں کی درخواست وزیر خزانہ تک پہنچادی اور انہوں نے سیکنڈ ہینڈ (استعمال شدہ) کپڑوں پر ٹیکس نہ لگا کر مہربانی کردی! pic.twitter.com/4rSDGnNY5U
— شازیہ ؛؛؛@Shazia Khalil (@ShaziaKhalil3) January 4, 2022
علی محمد خان کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔خیال رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے چند روز قبل ہی منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کے مطابق حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی ختم کر دی ہے۔