ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹر ڈوزلگوانے سے متعلق نئی پالیسی جاری

 بوسٹر ڈوزلگوانے سے متعلق نئی پالیسی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  نے صوبے بھر  میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ویکسین بارے  نئی پالیسی جاری  کردی۔

حکومت نے صوبے بھر  میں کورونا وائرس سے بچاؤ   کی  بوسٹر ویکسین بارے  نئی پالیسی  جاری کردی جس کے تحت  پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز تین گروپس کولگے گی ۔ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔ سرکاری و پرائیوٹ اسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز  اور کم قوت مدافعت والے مریض بھی بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ   کی  بوسٹر ویکسین بارے  نئی پالیسی   سے متعلق ڈی جی ہیلتھ پنجاب  نے  تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز  کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔کورونا وائرس سے بچاؤ  کی  بوسٹر ڈوز لگوا نے والوں کو پہلے ویکسی نیشن کروائے ہوئے 6 ماہ ہونا ضروری ہے، حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریض 28 دن کے بعد  ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر ڈوز میں سائنو فام، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا شامل ہے۔