ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ملک تو غریب ترہوگیا اور عمران امیرتر ہوگیا ۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے نہ صرف پارٹی کرپشن بلکہ منافقت کاپردہ بھی چاک ہواہے۔ عمران خان کاٹیکس ریکارڈظاہرکرتاہےکہ اقتدارکےبعدان کی آمدنی میں50گناسےزائدکااضافہ ہوا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ ایک گھناؤنا فرد جرم ہے۔