سٹی 42: اپوزیشن لیڈر کی فارن فنڈنگ کیس کےحوالےسے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید،سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر ایک فرد جرم ہے، صدرمسلم لیگ(ن)شہباز شریف
صدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کےحوالےسے ٹویٹ کیا ہے، شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سچائی لوگوں کو بے نقاب کرنے کا ایک عجیب طریقہ ہے، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر ایک فرد جرم ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی پچھلے 7 سال سے فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی ہے، اب پتہ چلا کہ کیوں؟؟؟۔ "صادق اور امین" کا اگلا حصہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ہے۔