وزیراعظم نے لاہور کے اہم میگاپراجیکٹ کی منظوری دیدی

5 Jan, 2022 | 02:29 PM

Ibrar Ahmad

درنایاب :وزیراعظم  عمران خان نے 61 ارب کی لاگت سے گلبرگ تا موٹر وے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دے دی۔

آٹھ کلب پر وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر اہم اجلاس  ہوا جس میں  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ایل ڈی اے حکام نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ پیش کیا ۔ اہم اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، چیئر مین پی اینڈ ڈی سمیت اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے ، چیف انجنیئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو گلبرگ تا موٹر وے10 اعشاریہ 6کلومیٹر طویل 61 ارب  روپے کی لاگت سے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ پیش کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے.

مزیدخبریں