جرمن بیوٹی بی ایم ڈبلیو کی جدید الیکٹرک گاڑی کی تہلکہ خیز انٹری

5 Jan, 2022 | 02:23 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک : جب مرسیڈیز سے لے کر ہونڈا تک سب میدان میں ہوں تو بی ایم ڈبلیو کیسے پیچھے رہ سکتی تھی، تو ذرا تاخیر سے سہی لیکن بی ایم ڈبلیو نے بھی اپنی آل الیکٹرک بیوٹی یعنی '' بی ایم ڈبلیو آئی ایکس ایم 60'' متعارف کرادی، جو  ایک چارج میں 280 میل کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔
'' بی ایم ڈبلیو آئی ایکس ایم 60''  کمپنی کی سیکنڈ جنریشن الیکٹرک کار ہے۔ دو الیکٹرک موٹرز کے ساتھ 610 ہارس پاور کا طاقتور انجن 811 پاؤنڈ فی فٹ کا ٹارک پیدا کرنے کااہل ہے اور سنگل چارج میں 280 میل یا 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ محض 3.6 سیکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ تک پہنچنے والی '' بی ایم ڈبلیو آئی ایکس ایم 60'' ایس یو وی ہے لیکن پرفارمنس اسپورٹس کار جیسی ہے جس کی حد رفتار فل لوڈ کے ساتھ 155 میل فی گھنٹہ ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-05/news-1641373896-8470.jpg
111.5 کلو واٹ کی بیٹری کا بیک اپ 106.3 کلو واٹ ہے جو ٹیسلا ایس الیکٹرک کار اور مرسیڈیز بینز کی ای کیو ایس  سے زیادہ ہے۔ 10 پرسنٹ  بیٹری صرف 97 منٹ میں 80 پرسنٹ چارج ہوسکتی ہے، چارجنگ کے لئے 25 ایمپئر کا 50 کلو واٹ چارج درکار ہے ، تاہم اگر 250 ایمپئیر کا 100 کلو واٹ کا چارجر ہو تو محض 49 منٹ میں بھی چارج ہوسکتی ہے۔ اگر 250 کلو واٹ کا ڈی سی فاسٹ چارجر ہو تو چارجنگ کی مدت کم ہوکر محض 35 منٹ رہ جاتی ہے۔

API Response:

سیلف پارکنگ، آٹو کروز کی سہولت کے ساتھ گاڑی کے سافٹ وئیر میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ نایاب دھاتوں کےساتھ تیارکردہ '' بی ایم ڈبلیو آئی ایکس ایم 60''   کی دو موٹریں انقلابی طریق کار پرکام کرتی ہیں۔ روایتی موٹر مستقل مقناطیسوں ( جو نیوڈئیمیم  NdFeb کی نایاب دھات کے بنائے جاتے ہیں اور زیادہ تر صرف چین ہی میں تیار کئے جاتے ہیں) کے ساتھ کام کرتی ہیں جو گردش کے ذریعے بجلی پیداکرتے اور گاڑی کو طاقت فراہم کرتے ہیں لیکن '' بی ایم ڈبلیو آئی ایکس ایم 60'' کی موٹرز'' کرنٹ انرجائزڈ سنکرونس'' کے انقلابی طریق کار کی بدولت زیادہ طاقت پیدا کرنے کی اہل ہیں۔

 بی ایم ڈبلیو اس سال کے آخر تک اپنی آئی فور الیکٹرک سیڈان لانچ کرے گی جو ایک چارج میں 300 میل سفر کرسکتی ہے اس کی کم قیمت ورژن کی قیمت 55 ہزار 400 ڈالر ہے جبکہ بی ایم ڈبلیو سیون سیریز اور فائیو سیریز کے الیکٹرک ورژن بھی متعارف کرائے جائیں گے جس کا مطلب  ہے کہ بی ایم ڈبلیو کے ہر ورژن کا پٹرول ماڈل کے ساتھ الیکٹرک ماڈل بھی دستیاب ہوگا۔ 

مزیدخبریں