شہر میں موسلادھار بارش۔۔۔سب سے زیادہ بارش کس علاقےمیں ہوئی؟

5 Jan, 2022 | 11:43 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: لاہور شہر میں وقفے وقفے سے بارش  کاسلسلہ جاری، سب سے زیادہ بارش تین ملی میٹر پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی۔

اَبرِ رحمت  برسنے سے فضائی آلودگی کی شرح میں مسلسل کمی  آئی ہے جس سےشہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس بہتر ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزیدبارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور شہر میں وقفے وقفے سے  بوندا باندی کاسلسلہ جاری، شہر میں  سب سے زیادہ بارش تین ملی میٹر پانی والا تالاب  کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔ جیل روڈ پر 1.2 ملی میٹر ، ایئر پورٹ پر 1.2 ملی میٹر ، واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 1.4 ملی میٹر ، لکشمی چوک میں دو ملی میٹر ، مغل پورہ میں  ایک ملی میٹر ، نشتر ٹاون میں اعشاریہ پانچ ملی میٹر ۔ بارش ریکارڈ کی گئی ۔

فرخ آباد میں  ایک ملی میٹر ، اقبال ٹاون  میں ایک ملی میٹر ، سمن آباد میں  ایک ملی میٹر اور جوہر ٹاون میں بھی  ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 سینٹی  گریڈ ریکارڈ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 15 سینٹی  تک جانے کاامکان ہے،شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں