سٹی 42: لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے بہتر ٹرانسپوٹ سہولیات اور بہتر بس سٹاپ فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ کے نقشہ سٹاپ, بنک سٹاپ ، اور وحدت کالونی سٹاپ پر مسافروں کے لیے نہ بیٹھنے کا بہتر نظام اور نہ چھت کا بندوبست ہے۔ ایل ٹی سی نے وزیراعلی پنجاب کے بس سٹاپ کو سٹیٹ آف آرٹ بنانے کے احکا مات ہوا میں اڑا دیئے۔ چھت نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے وقت بھیگ جاتے اور گرمی کے موسم میں چھائوں میسر نہیں آتی ۔ شہریوں کو بس کے انتظار میں کھڑے ہو نا پڑتا ہے ، بیٹھے کی جگہ کا بندوبست کیا جائے۔