ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری مالکان کی جانب سے انڈوں کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا سردی اور کرونا میں غریب کو انڈوں سے محروم کردیں.
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس. جواد حسن نے پولٹری مالکان محمد نعیم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی.عدالت نے پنجاب حکومت سمیت ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ نے انڈوں کی قیمتیں بڑھانےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ انڈا غریب آدمی کی خوراک ہے ، یہ پہلے ہی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں.سردی اور کرونا میں کیا انڈے مہنگے ہونے سےغریب آدمی اس خوراک سے بھی محروم کر دیا جائے ۔مناسب قمیت میں معیاری اشیاء و خوردونوش کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے۔
جسٹس جواد حسن نے کہا کہ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ ضروری اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مقرر کرے قانون عام آدمی کے لیے بنایا گیا ہے گھی ، چینی ، چائے، انڈے سمیت دیگر اشیاء ہر شہری کا بنیادی ضرورت ہے۔ حکومت کو انہیں سستا فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چائیے ۔ آئین کے آرٹیکل 38 کے تحت ہر شہری کا حق ہے کہ اسے مناسب قمیت ہر معیاری اشیاء میسر ہوں ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے انڈوں کی قیمتیں مقرر کرنا کا نوٹفکیشن جاری کیا.ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی جانب سے انڈوں کی قمیت ایک سو نوے سے دوسو چار روہے مقرر کرنے کا کہا گیا۔قمیتیں ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق مقرر کی جاتی ہیں ۔اس وقت سردیوں میں انڈوں کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت انڈوں کی قمیتیں مقرر کرنے کا نوٹفکیشن کالعدم قرار دے اور انڈوں کی قمیتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دی ۔