ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں سے ایک اور ٹیکس لینے کا فیصلہ

شہریوں سے ایک اور ٹیکس لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) شہر میں اشتہاری مہم کا ٹیکس لینے فیصلہ، شہر کی سڑکوں سے اشتہاری مہم کا ریونیو میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ملے گا، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ہورڈنگز، بل بورڈز اور سائن بورڈز کے ریٹس کا تعین کردیا۔

شہر کے چوک چوراہوں اور شاہراہوں پرسائن بورڈز آویزاں کرنے کا این او سی میٹروپولیٹن کارپوریشن سے لینا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے پبلسٹی کے ریٹس کا اشتہار جاری کردیا۔ شہر کی شاہراہوں کو اے، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا۔ راوی زون، داتاگنج بخش زون، علامہ اقبال زون، گلبرگ زون، عزیز بھٹی زون، نشترزون اور سمن آباد زون کی مرکزی شاہراہوں کو اے کیٹگریز میں شامل کرلیاگیا۔

اے کیٹگری میں بورڈز مع لائٹ فی مربع فٹ 600، بغیر لائٹ 500 روپے فی مربع فٹ تعین کردیا گیا ہے۔ بی کیٹگری کی شاہراہوں پر لائٹ کے ساتھ 450 جبکہ بغیر لائٹ 350 روپے فی مربع فٹ ریٹ مقرر، سی کیٹیگریز کی شاہراہوں پر لائٹ کے ساتھ 300 فی مربع فٹ، لائٹ کے بغیر 250 فی مربع فٹ ماہوار مقررکیا گیا ہے۔

دلچسپی کی حامل فرمز کو رجسٹریشن فیس زر ضمانت 3 لاکھ جبکہ سالانہ تجدید ایک لاکھ 50 ہزار جمع کرانا ہوگی۔ پبلسٹی کاروبار سے وابستہ فرمز 10 فروری تک تجاویز اور اعتراضات جمع کرا سکتی ہیں۔ تجاویز اور اعتراضات کی سماعت 18 فروری کو ہوگی۔ فرمزکی حتمی منظوری 27 فروری کو کمشنر لاہور دینگے۔