پنجاب حکومت کا احسن اقدام

5 Jan, 2021 | 07:07 PM

Raja Sheroz Azhar

علی رامے : لاہور سمیت صوبہ بھر کے 140 مزید سکولوں کو آپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، سرکاری سکولوں کو طلبا کی تعداد میں اضافے پر اعلی درجات دیے جائیں گے ۔ لاہور کے دس سرکاری سکول بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری سکولوں کو ایلمنٹری سکول کا درجہ دے کر آپ گریڈ کیا جائے گا ۔ ایلمنٹری سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے گا ۔ہائی سکول کو ہائر سکینڈری سکول کو درجہ دیا جائے گا ۔ سرکاری سکولوں اعلی درجات دینے کے بعد وہاں اضافی کمرے بھی بنائے جائیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں کی آپ گریڈیشن کے حوالے سے مراسلہ ایوان وزیر اعلی کو بھیج دیا گیا جس کی منظوری کے بعد ان سکولوں کو اگلے درجوں میں منتقل کردیا جائے گا۔جبکہ وہاں ان سکولوں میں اگر اسٹاف کی کمی ہوئی تو اسے پورا کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں