نیب نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

5 Jan, 2021 | 06:54 PM

Malik Sultan Awan

(سعود بٹ) خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔ 48 بنک اکاؤنٹس 1 ارب 45 کروڑ خطیر رقم جمع ہوئی۔ نیب ذرائع کے مطابق بنک اکاونٹس خواجہ آصف، ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے۔

خواجہ آصف اور اسکی فیملی اراکین کے اکاؤنٹس داروں کے اکاؤنٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔نیب زرائع کے مطابق خواجہ آصف سے دوران تفتیش بھاری رقوم کیس مد میں جمع ہوئی پوچھا گیا۔خواجہ آصف سے بے نامی داروں کے اکاؤنٹس میں رقوم اور تعلق سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔خواجہ آصف سے ان کے بے نامی داروں کو روبرو بیٹھا کر بھی تفتیش ہوگی۔

مزیدخبریں