مراد راس نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

5 Jan, 2021 | 04:24 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)سکولوں میں زیرتعلیم طلبا کے لئے بڑی سہولت، طلبا کی آنکھوں کے علاج کے لئے آسٹریلین فاؤنڈیشن سےایم او یو سائن وزیرصحت یاسمین راشد اور وزیرتعلیم مرادراس کے معاہدے پر دستخط کردیے، صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ  آسٹریلین فاؤنڈیشن چھ لاکھ طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کریگی ، 10 ہزار بچوں کو مفت چشمہ لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیشنل سائٹ ریسٹورنگ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی،معاہدہ نیشنل سائٹ ریسٹورنگ پراجیکٹ کے تحت طے پاگیا, شراکت داری معاہدہ آسٹریلوی ادارہ دی فریڈ ہولو فاؤنڈیشن کی معاونت سے بطور پائلٹ پراجیکٹ متعارف کروایا جا رہا ہے, تقریب میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سہیل شہزاد، سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب محمدعثمان ودیگر شریک تھے.

مراد راس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اس پائلٹ منصوبے میں پنجاب کے تین اضلاع ڈی جی خان، خوشاب اور میانوالی کے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا، منصوبے کے ذریعے 6 لاکھ سے زائد طلبا مستفید ہو سکیں گے، جبکہ فاؤنڈیشن کی مدد سے اساتذہ کو ٹریننگ بھی دی جائے گی، ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے تاکہ وہ طلبا کے مسائل کو سمجھ سکیں.

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تین اضلاع میں اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت دس ہزار طلبا کو نظر کے چشمے بھی فراہم کئے جائیں گے، فاؤنڈیشن کی معاونت سے پائلٹ پراجیکٹ 121 ملین کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں