بارش ہوتے ہی مچھلی کی دکانوں پر رش،قیمتیں بھی چڑھ گئیں

5 Jan, 2021 | 04:02 PM

Azhar Thiraj

فاران یامین : بارش ہوتے ہی مچھلی کی دکانوں پر رش،قیمتیں بھی چڑھ گئیں ۔

سردی کی بارش کے ساتھ ہی مچھلی منڈی اردو بازار میں رش بڑھ گیا،،لاہوریے من پسند مچھلی خریدنے میں مصروف ہیں، دکانداروں نے موقع پاتے ہی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ مچھلی منڈی اردو بازار کے جہاں بارش کے باعث مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد مچھلی خریدنے میں مصروف ہیں۔


منڈی میں تھوک اور پرچون دونوں نرخ پر مچھلی فروخت کی جا رہی ہے،پرچون میں رہو 200 سے 250،ملی 300 سے 400،سول800 سے 900،مراکھی200 سے 220،تھیلا250 فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،دکاندار کہتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے اس سال مچھلی کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے،گاہک کہتے ہیں اس مرتبہ مچھلی کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت 15 سے 20 روپے مہنگی ہے۔

یاد رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، حافظ آباد، وہاڑی،  فیصل آباد،گوجرانوالہ، کامونکی اور مری میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سرد ہوائیں چلنے لگیں جبکہ لاہور کینٹ کے علاقے میں ژالہ باری ہوئی۔ادھر مظفرآباد میں بارش اوربرفباری، نکیال میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش ہوئی جب کہ مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،کئی علاقوں میں ژالہ باری موسم مزید سرد ہوگیا۔

مزیدخبریں