سابق سی سی پی او عمر شیخ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

5 Jan, 2021 | 04:02 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)سابق سی سی پی اوعمر شیخ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا, عمر شیخ کےخلاف مختلف تھانوں میں موجود درخواستوں پر کارروائی کا فیصلہ کیاگیا،ان کے خلاف تین درخواستوں  پر کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق سی سی پی او لاہورعمر شیخ کےخلاف پہلی درخواست سابق ایس ایچ او گجرپورہ نے دی تھی,دوسری درخواست ڈی ایس پی مغلپورہ کے ریڈر نے جمع کرائی تھی،تیسری درخواست تائیوان کی خاتون کو گالیاں دینے پر جمع کرائی گئی تھی , عمر شیخ کےخلاف تینوں درخواستوں پر کارروائی نہیں کی گئی تھی،لاہور پولیس اب کارروائی کےلئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کرےگی۔

واضح رہے کہ لاہور میں کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ سی سی پی اولاہورکےگلے پڑ گیا تھا۔ تین مہینے بعد عمرشیخ کی چھٹی کرادی گئی تھی اور ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی اولاہورتعینات کردیا گیا۔ عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی لگادیا گیا۔نئے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگرجرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کے ماہر ہیں۔حکومت پنجاب نے غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

علاوہ ازیں  سابق سی سی سی پی او لاہور پولیس عمر شیخ نے لاہور پولیس میں پچاس افسران کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، پولیس آرڈر دو ہزار دو میں کسی افسر کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا قانون ہی موجود نہیں،  بلیک لسٹ کیٹیگری میں ایسے افسران کو بھی شامل کیا گیا تھا جن کا ریکارڈ انتہائی اچھا تھا۔ عمر شیخ کی جانب سے افسران کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

مزیدخبریں