ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرچہ لیک سکینڈل ، اہم حقائق سے پردہ اٹھ گیا

پرچہ لیک سکینڈل ، اہم حقائق سے پردہ اٹھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ لیک سکینڈل میں اہم حقائق سے پردہ اٹھنے لگا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچوں کے عوض پیسے وصول کرنے کے اہم کردار کی بگل چھ ماہ قبل بجا چکا تھا۔ ذرائع  کے مطابق پی پی ایس سی نے عمر فاروق نامی کلرک کا کیس اینٹی کرپشن کو چھ ماہ قبل ریفر کیا۔ پبلک سروس کمیشن نے عمر فاروق پر تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کو متعدد خطوطِ بھی ارسال کیے۔ عمر فاروق نامی کلرک پبلک سروس کمیشن میں امتحانات پاس کروانے کے نام پر لاکھوں کی وصولیاں کرتا رہا۔

2 کروڑ سے زائد مالی بدعنوانی کے الزام میں پبلک سروس کمیشن کے عمر فاروق کو چھ ماہ قبل سروس سے فارغ کیا۔عمر فاروق سروس سے فارغ ہونے کے بعد اپنے آپ کو پبلک سروس کمیشن کا کنسلٹنٹ بتاتا رہا۔  اینٹی کرپشن کے پاس گرفتار وقار اکرم نے بھی حکام کو عمر فاروق کے بارے تفصیلات فراہم کردیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے عمر فاروق پر بھی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے شامل تفتیش کرلیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer