حسن علی کی یادگار سنچری، قائد اعظم ٹرافی کا فائنل ٹائی ہوگیا

5 Jan, 2021 | 03:06 PM

Malik Sultan Awan

(سپورٹس ڈیسک) حسن علی کی یادگار اننگز کی بدولت قائد اعظم ٹرافی کا سنسنی خیز فائنل ٹائی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وسطی پنجاب اورخیبرپختونخوا ٹرافی کے مشترکہ حق دار بن گئے ۔آٹھویں پوزیشن پر کھیلنے والے وسطی پنجاب کے کپتان حسن علی نے شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔ وسطی پنجاب کی 356رنز کے تعاقب میں 202رنز پر سات وکٹیں گرچکی تھیں۔حسن علی نے آٹھویں وکٹ پر دھواں دار اننگز کھیل کر خیبرپختونخوا سے فتح چھین لی۔خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں 300 اوردوسری میں 312رنز بنائے۔وسطی پنجاب نے پہلی اننگز 9کھلاڑی آؤٹ 257 رنز پر ڈکلیئرکردی تھی۔

حسن علی نے 58 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 61 گیندوں پر 106 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔شاندار کارکردگی کی بنیاد پر حسن علی پلئیر آف دی فائنل اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

مزیدخبریں