بھارتی لنگور پاکستانی قید سے فرار

5 Jan, 2021 | 02:19 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک) بھارتی لنگور مودی کی طرح عیار بھی نکلا، بھارتی لنگور وائلڈ لائف اہلکاروں کی قید سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی لنگور کو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے شہریوں کی مدد سے 24 گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو کیا تھا، بھارتی لنگور دو دن پہلے بھارتی حدود  پار  کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا،  بھارتی جنگلی لنگور کو پکڑنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑن پکڑائی کا کھیل دوبارہ شروع کردیا ۔

بھارتی لنگور ایک بار پھر شہری آبادی میں ایک چھت سے دوسری چھت چھلانگیں لگا رہا ہے ۔ڈسٹرکٹ وائلڈ آفیسر بہاولنگر کا کہنا تھا کہ بھارتی لنگور کو پکڑنے کے لئے بہاولپور سے گن منگوائی ہے جس کے ذریعے وائلڈ لائف ٹیم دوبارہ بھارتی لنگور کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزیدخبریں