اداکار زاہد احمد کی اہلیہ کا شوہر کے نام محبت بھرا پیغام

5 Jan, 2021 | 02:10 PM

Arslan Sheikh

( ویب ڈیسک ) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کی اہلیہ آمنہ زاہد نے شوہر کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کی اہلیہ آمنہ زاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زاہد احمد کی کامیابی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سےپوسٹ شیئر کی۔ آمنہ زاہد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زاہد آج بطور اداکار اور ایک فرد کی حیثیت سے جہاں ہیں میں اس کے لئے اللہ کی شکر گزار ہوں، اس کے طریقے واقعی جادوئی ہیں، وہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی رکھتا ہے، ہم خوش قسمت تھے کہ مشکلات میں آسانی کو پاسکے۔

اداکار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمارا سفر اہم واقعات پر مبنی رہا جس میں کچھ نقصان، کچھ درد، کچھ جدوجہد، کچھ غلطیاں، لیکن بہت زیادہ ایمانداری شامل ہے۔ آمنہ زاہد نے لکھا کہ کچھ وقت برا اور تنہا گزرا لیکن بہت سے حیرت انگیز دوست اور فائدہ مند کیریئر ملا بس ہمیں خدا کی قوت پر یقین مضبوط کرنا ہوتا ہے۔

زاہد احمد کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں واقعی زندگی میں آپ کو پانے پر بے حد خوش ہوں اور حقیقت میں آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔

پوسٹ کے آخر میں شکوہ کرتے ہوئے اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ اب میں آپ کے لئے صرف یہی دعا کرتی ہوں کہ آپ واٹس ایپ میسیجز کا رپلائی دینا شروع کردیں۔ 

مزیدخبریں