سٹی 42 :قدرت نے بلوچستان کو قیمتی دھاتوں، انمول پتھروں، سونے سے بھری کانوں، ہیرے جواہرات سے مالامال کوئلے کی کانوں سے نوازا ہے ۔اس صوبے کی معدنیات کو نکال کر بیچا جائے تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا۔ بلوچستان کے خزانوں سے اصلی’’ ہیرا ‘‘مل گیا ۔
قدرت نے نہ صرف بلوچستان کی سرزمین کو قدرتی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے بلکہ یہاں کے لوگوں میں بھی بے پناہ صلاحتیں ہیں ،یہ بات بلوچستان کی ایک 11سالہ بچی نے ثابت کردی ہے جس نے چھوٹی سی عمر میں ’ کنگ فو‘ میں بے پناہ مہارت حاصل کر رکھی ہے ۔ نادیہ ذاکر حسین نامی اس بچی نے گزشتہ سال ستمبر میں بین الصوبائی ’شاولِن کنگ فو‘ٹور نامنٹ جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
In southwestern #Pakistan, 11-year-old with scoliosis conquers chronic pain with #KungFu
— Gwadar Pro Official (@Gwadar_Pro) January 4, 2021
The little girl, Nadia Zakir Hussain had almost mastered #TaiChi and won a gold medal during an inter-provincial Shaolin tournament in Quetta in September.????
Source: Arab news pic.twitter.com/DIqlr7rU9g
نادیہ ذاکر ہر اتوار اپنے گھر کے قریب واقع کوہ مردار پہاڑ پر دو گھنٹے چڑھائی کے بعد اس مقام پر پہنچتی ہے جہاں اسے تربیت دی جاتی ہے ۔ابتدائی عمر میں نادیہ ذاکر کی ریڑھ کی ہڈی میں ایسی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ اپنا توازن بھی برقرار نہیں رکھ پاتی تھیں ،ڈاکٹروں نے نادیہ ذاکر کے والدین کو خبر دار کیا تھا کہ وہ اپنی بچی کو کھیلوں میں حصہ نہ دلائیں ۔ نادیہ ذاکر کاکہنا ہے کہ ’ کنگ فو ‘ہمیں بنیادی طور پر یہ بات سکھاتا ہے کہ اپنی تکلیف پر قابو کس طرح رکھنا ہے لہذا اب میں کسی بھی جسمانی تکلیف کے خلاف لڑنے کے قابل ہوں۔