چین کا ٹائل سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ 

5 Jan, 2021 | 01:26 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چین کی کمپنی اوریل سرامکس کے نمائندے ووجیان بن کی ملاقات، اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ سازگار ماحول کے باعث بیرونی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں، اوریل سرامکس کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر سے ملاقات میں چینی کمپنی کی بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹائل سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دیا گیا۔ صوبائی وزیراسلم اقبال نے متعلقہ حکام کو چینی کمپنی کو نیا صنعتی یونٹ لگانے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانا حکومت کی ترجیح ہے، بہت سی چینی کمپنیوں نے پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، چینی کمپنی اوریل سرامکس کو صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ہرممکن سہولت دیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سرمایہ کاری کو فروغ دے کر غربت اور بے روزگاری کے مسائل پر قابو پائیں گے۔

چین کی کمپنی اوریل سرامکس کے نمائندے ووجیان بن نے کہا کہ حکومت اضافی بجلی اور گیس فراہم کرے تو ہمارے صنعتی یونٹ کی پیداواری صلاحیت بڑھ سکتی ہے۔

مزیدخبریں