ایس پی عائشہ بٹ اپنے ہی محکمے کے خلاف بول پڑیں

5 Jan, 2021 | 12:51 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ایس پی اینٹی رائٹ فورس پنجاب کی خاتون آفیسر عائشہ بٹ کا ایک ٹویٹ سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کااظہارکیا اور محکمے کی بہتری کے حوالے سے موجودہ مسائل اور سفارش کلچرکوختم کرنےپررائے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی عائشہ بٹ نے اپنے محکمہ موجود سفارش کلچر کے خلاف  بول پڑیں،  ایس پی عائشہ بٹ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ  ذاتی پسند ناپسند پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ محکموں کو برباد کر رہی ہے،پسند نا پسند کی بنیاد پر افسروں کا کیریئر بھی متاثر کیا جا رہا ہے۔

  ایس پی عائشہ بٹ کا مزید کہناتھا کہ افسوس! اس بات کو چھپانے کے لیے کرپشن اور کام نہ کرنے کا الزام لگا دیا جاتا۔ عائشہ بٹ پولیس ٹریننگ کالج میں ایس پی ٹریننگ تعینات ہیں،نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ پولیس کے علاوہ  دیگر محکموں میں بھی اسی طرح کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایس پی اینٹی رائٹ فورس کو ایس پی ڈولفن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ 36 ڈولفن سکواڈ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ایک خاتون آفیسر کو ایس پی ڈولفن کی اہم سیٹ پر تعینات کیاگیاتھا، قبل ازیں  ایس پی عائشہ بٹ کو اینٹی رائٹ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ایس پی ڈولفن کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ فورس کو مزید بہتر بنانے کے لئے  تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مزیدخبریں