ٹریفک پولیس نے "خطرناک " موٹرسائیکل پکڑ لی

5 Jan, 2021 | 12:43 PM

Malik Sultan Awan

 (سٹی 42) 123 چالانوں والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے'123 ای چالان ' والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑوا دی۔ سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے خیابان اقبال کے قریب ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل کو پکڑا ۔ اتھارٹی کی نشاندہی پرپی آر یو نے موٹرسائیکل کوتھانہ فیکڑی ایریا میں بند کروا دیا۔موٹرسائیکل مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 24 ہزار 600 روپے ہے۔ 

دوسری جانب ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،  ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے،  شہری echallan.psca.gop.pk پر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں شہری ePay موبائل ایپلیکیشن کےذریعے بھی الیکٹرانک چالان گھربیٹھےآن لائن اداکرسکتےہیں۔

مزیدخبریں