ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے ایک اور ملک سے آنیوالوں پرپابندی لگادی

 پاکستان نے ایک اور ملک سے آنیوالوں پرپابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) برطانیہ کے بعد جنوبی افریقہ سے پاکستان آنے والے مسافروں پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے نئی ہدایات کے مطابق پابندیوں میں 31جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے، برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں مقیم قلیل مدتی ویزہ والے پاکستانیوں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی،دوہری شہریت کے حامل مسافروں نائیکوپ، پی او سی کارڈ ہولڈرز اور ورک ویزہ والے بھی پاکستان کا سفر کرسکیں گیے۔

برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو سفر سے72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح حکومت پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگا دی۔باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں تحریر کیاگیا کہ برطانیہ سے آنے والوں کے لئے سفری پابندی ایک ہفتے کے لئے ہوگی۔ تاہم ٹرانزٹ پروازوں سے آنےوالوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔  

علاوہ ازیں پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے شہریوں کے لئے وطن واپسی پر شرائط لاگو ہوں گی، پاکستان واپس آنےوالوں کے لئے فلائٹ سے72گھنٹے پہلے پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا جب کہ برطانیہ سے آنے والے پاکستانیوں کیلئےایک ہفتے کاقرنطینہ لازمی ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer