(علی رامے)کھایا پیا،ہضم کیا، پنجاب حکومت 5 ارب 66 کروڑ کی چینی کھاگئی،بحران کے دنوں میں پاکستان ٹریڈکارپوریشن سے50 ہزار میٹرک ٹن چینی ادھار لی،منافع بھی کمالیا، اصل رقم ادا نہ کی۔
پنجاب میں چینی کی قلت دور کرنے کیلئے حکومت نے پاکستان ٹریڈ کارپوریشن کے ذریعے چینی امپورٹ کی، چینی پنجاب حکومت کو مل گئی لیکن اس کے واجبات تاحال زیر التوا ہیں، پی ٹی سی نے حکومت سے متعدد بار پانچ ارب 66 کروڑ روپے کے واجبات کلیئر کرنے کی درخواست کی، پنجاب حکومت نے پاکستان ٹریڈ کارپوریشن سے 50 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی خریدی تھی۔
دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی کو واجبات جلد جاری کر دئیے جائیں گے، ٹیکنکل ایشوز کی وجہ سے ٹی سی پی کے واجبات زیر التوا ہیں۔
محکمہ خوراک کے حکام کا مزید کہناہے کہ محکمہ خزانہ کیساتھ مل کر ٹی سی پی کے واجبات جلد دے دیئے جائیں گے۔