اکمل سومرو : لاہور سمیت صوبے بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ کو گیارہ جنوری سے بلانے کی اجازت مل گئی، گیارہ جنوری سے اساتذہ اپنے اداروں میں حاضر ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کالج اور یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کو گیارہ جنوری سے بلایا جا سکتا ہے۔ پرائیویٹ کالجوں، یونیورسٹیوں میں بھی گیارہ جنوری سے اساتذہ اور سٹاف کو بلانے کی اجازت ہوگی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 18 جنوری سے سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے آغاز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ صحت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ کورونا ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
سرکاری ملازمین کی موجیں ختم
5 Jan, 2021 | 12:01 AM