شہر میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ

5 Jan, 2020 | 09:25 PM

Arslan Sheikh

( عثمان الیاس ) شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا، سردی کی لہر کیساتھ شہر ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری،محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

شہر لاہور میں جاری گزشتہ کئی روز سے شدید سردی میں ہلکی مال روڈ، گڑھی شاھو، شادمان، مرغزار کالونی، ملتان روڈ چوہنگ، جیل روڈ، جوہر ٹاؤن، گلبرک سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔

بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے زیادہ  سے درجہ حرارت پندرہ اور کم از کم آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رات گئے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں