فلم زندگی تماشا سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

5 Jan, 2020 | 08:37 PM

Arslan Sheikh

( وقار گھمن ) فلم " زندگی تماشہ" 24 جنوری کو پاکستان کے تمام سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ گلبرگ میں فلم کی ٹیم کی جانب سے فلم کی تعارفی تقریب ہوئی۔ ہدایت کار سرمد کھوسٹ کہتے ہیں کہ فلم میں بہت محنت اور ذمہ دارانہ انداز میں کام کیا گیا ہے۔

گلبرگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں فلم " زندگی تماشہ" کی تعارفی تقریب ہوئی جس میں ہدایت کارسرمد کھوسٹ، عرفان کھوسٹ، اداکارہ سمیعہ ممتاز، اداکارہ ایمان انجم، سٹوری رائٹر نرمل بانو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس دوران فلم کا میوزک ویڈیو " زندگی تماشہ بنی" لانچ کیا گیا۔

سرمد کھوسٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فلم کے بارے بتایا کہ 24 جنوری کو یہ فلم پورے پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔ نیک تمناؤں کے ساتھ بڑی محنت سے اس فلم کو بنایا گیا ہے۔ ہم سب نے حساس کہانی کو صاف نیت سے بیان کیا ہے۔ فلم میں کسی کی دل آزاری نہیں کی گئی۔

اداکارہ سمیعہ ممتاز کا کہنا تھا کہ یہ فلم دیگر فلموں سے مختلف ہوگی، جو حقیقت کے قریب بنائی گئی ہے جبکہ اداکارہ ایمان انجم کہتی ہیں کہ میری پہلی فلم ہے امید ہے لوگوں کو پسند آئے گی۔ میرے نظریے میں فلم میں بیان کیا گیا ایشو حساس نہیں ہے، ان چیزوں پر بات ہونی چاہیئے۔

سٹوری رائٹر نرمل بانو کہتی ہیں فلم میں معاشرے کی ایک حقیقت کو سامنے لایا گیا۔

مزیدخبریں