"نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کوئی گنجائش نہیں"

5 Jan, 2020 | 06:46 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔ وزیراعظم کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے۔ صحت، تعلیم، زراعت اور سماجی شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ترقی ماضی کی طرح صرف چند بڑے شہروں تک محدود نہیں، دائرہ کار چھوٹے شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔ ماضی کی طرح صرف مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کیے۔

انہوں نے کہا پسماندہ اور دور درازعلاقوں کے عوام کی حالت بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ چند عاقبت نا اندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ شور مچانے والے پیچھے رہ جائیں گے اور عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے گا۔ 

مزیدخبریں