نئے سال کا آغاز پولیس پر بھاری پڑنے لگا

5 Jan, 2020 | 06:18 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) نیا سال شروع ہوتے ہی ڈکیتوں کی لاہور پولیس کو تین بڑی سلامیاں، ڈاکو اسلحے کی نوک پر شہریوں کے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، آج بھی رائیونڈ کے علاقے میں بھی سینیئر صحافی امتیازعالم کے گھر میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے واردات کی۔

تازہ ترین واقعہ میں چھٹی کے روزڈکیتوں نے سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر کا رخ کیا۔ جہاں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر بیس لاکھ روپے نقدی، تیس تولہ سونا، پندرہ ہزار امریکی ڈالر، پانچ ہزار برطانوی پاؤنڈ اور ہیرے کی دو انگوٹھیاں لوٹ کرفرار ہوگئے۔ امتیاز عالم کی اہلیہ نے تین ملزموں کی شناخت بھی کرلی۔  شہر میں پہلے پانچ روز کے دوران ڈکیتی کی تین بڑی وارداتوں نے لاہور پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

سال کی پہلی بڑی ڈکیتی تھانہ مناواں کی حدود یکم جنوری کو ہوئی جہاں شہری کے گھر سے ڈاکو نے سوا کروڑ روپے مالیت کا ڈیڑھ سو تولہ سونا اور اٹھائیس لاکھ روپے نقدی لوٹی۔ پولیس تاحال تینوں وارداتوں کا ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کر سکی۔

مزیدخبریں