(زین مدنی ) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں تصور بھی نہیں کیا۔
اپنے ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے جس سے انسان آنے والے وقت میں بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے، اداکارہ ریشم نے کہا کہ ہماری سب بہنوں کی بچپن سے ایسی تربیت کی گئی ہے جس میں ہمیں بتایا گیا کہ آپ نے کسی سے بدتمیزی نہیں کرنی، نماز کی پابندی، روزہ رکھنا اور اس کے ساتھ بڑوں کا احترام کس طرح کیا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ ہر کسی کو ان کی شادی کی فکر ہے اور انہیں نہیں علم کے لوگوں کو ان کی شادی سے کیا دلچسپی ہے ریشم نے کہا کہ جب شادی کروں گی ڈنکے کی چوٹ پر کروں گی اور چھپاوں گی نہیں۔