حکومت کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 1200 ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

5 Jan, 2020 | 01:45 PM

Shazia Bashir

راؤ دلشاد: سال دو ہزار بیس کے آتے ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ورک چارج ملازمین کی سنی گئی، پنجاب حکومت کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک ہزار دو سو ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ۔

پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ورک چارج ملازمین کو مستقلی کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا، پنجاب حکومت نے بارہ سو ورک چارج اے اینڈ جی کلاس کے رولز میں نرمی کردی۔   ورک چارج ملازمین کے لیے عمر اور اشتہار کی پابندی ختم کردی گئی جس سے کلاس فور کے گریڈ ایک سے گریڈ پانچ تک کے ورک چارج ملازمین مستفید ہوسکیں گے۔

پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد ایم سی ایل، ایس ڈبلیو ایم اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین ریگولر ہو جائیں گے۔ قبل ازیں ورک چارج ملازمین کو عدالت کے حکم پر مستقل کیاجانا تھا تاہم کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کیپٹن (ر) سیف انجم نے پنجاب حکومت کے احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں