ملک اشرف: لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب، 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ، 139 سیشن ججز کی سنیارٹی میں دودرجے اضافہ، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ، 50 ویں نمبر پر آگئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج عابد حسین قریشی اور محمد اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی ہے، نئی سنیارٹی لسٹ میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ جبکہ 139 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی میں دودرجہ اضافہ ہوا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا سنیارٹی میں پہلا نمبر برقرار ہے، سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی کا دوسرا اور سیشن جج سرگودھا مشتاق احمد کا تیسرا نمبر ہےجبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالستار کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد چوتھا۔ ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر کا ساتواں، سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز کاآٹھواں، سیشن جج گجرات عظمی اختر چغتائی کا نواں نمبر ہے۔
جج انسداد دہشتگردی کورٹ ملتان مسعود ارشد باگڑی سنیارٹی میں 10ویں نمبر اورسیشن جج ساہیوال شکیل احمد گیارہویں نمبر پر ہیں، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ سمیت 139 سیشن ججز کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ ہوا ہے ۔