پی آئی سی سانحہ کو یادگار بنانے پر لاہور بار کا اعتراض

5 Jan, 2020 | 10:47 AM

Shazia Bashir

 (شاہین عتیق) لاہور بار کے وکلاء نے پی آئی سی میں ڈاکٹروں کی غفلت سے ہلاک ہونے والے افراد کے نام سے چبوترہ (یادگار) بنانے اور اسے وکلا تنازع سے منسوب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری مسمار کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

 پریس ریلیز کے مطابق لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ کی صدارت میں ایوان عدل میں اجلاس ہوا۔ جس میں کہا گیا کہ وکلاء پی آئی سی کے واقعہ کے بعد بڑے تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن وائے ڈی اے کی طرف سے معاملے کو بلاوجہ اچھالا جا رہا ہے ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی آئی سی میں جو چبوترہ بناکر وکلاء کیخلاف لکھا جارہا ہے اس چبوترے کو فوری ختم کرائیں بصورت وکلاء راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزیدخبریں